• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، انگلینڈ کے سابق عظیم کرکٹرز بابر اعظم کے معترف

پاکستان، انگلینڈ کے سابق عظیم کرکٹرز بابر اعظم کے معترف


پاکستان اور انگلینڈ کے سابق عظیم کرکٹرز بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے مداح ہوگئے، مانچسٹر ٹیسٹ میں ناقابل شکست 69 رنز اسکور کرنے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے گئے۔

‏انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کاکہنا ہے کہ بابر اعظم یقینی طور پر دنیا کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز میں سے ایک ہیں، وہ جس انداز سے کھیلتے ہیں مجھے بہت پسند ہے۔

‏سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھی بابراعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بابر وائٹ بال ہی نہیں ریڈ بال کرکٹ میں بھی ورلڈ کلاس ہیں۔

سوئنگ کے سلطان اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے بیٹسمین کی حیثیت سے خود کو بہت بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم پرُاعتماد ہے، وہ کبھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوتا اور یہی عظیم کھلاڑی کی نشانی ہوتی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین