• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی نوجوان کا کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ


چین میں ایک اسٹریٹ پرفارمر نے 16.4فٹ قطر والے ہولا ہوپ رنگ پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

کرتب دکھانے والے تو کئی بازیگر آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی کرتب باز نے تو ایسا حیرت انگیز اسٹنٹ دکھایا کہ دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے اسٹریٹ پرفارمر نے16.4فٹ قطر والے ہولا ہوپ رنگ پر کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے سب کو دنگ کردیا ۔

اسٹریٹ پرفارمر نے دیوہیکل بھاری بھرکم رِنگ اُٹھا کر توازن برقرار رکھ کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا اوروالوں کی خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین