• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا زخمی کارکن دم توڑ گیا


کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، رفیق تنولی وینٹی لیٹر پر تھے۔

پولیس کے مطابق رفیق تنولی کو پیٹ میں چھرے لگے تھے جس سے اس کا لبلبہ اور مثانہ متاثر ہوئے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق رفیق تنولی جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز یوم استحکام پاکستان کے سلسلے میں ریلی کے دوران کریکر دھماکہ ہوا تھا جس سے باعث 38 افراد زخمی ہوئے تھے۔

زرائع کے مطابق حادثے کے 12 زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین