آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

علامہ عبدالقیوم نوشاہی کی بیٹی ر شتہ ازدواج میں منسلک

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) معروف عالم دین علامہ قاری عبدالقیوم نوشاہی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب، سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ نعت شریف کے بعد علامہ ساجد محمود فراشوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاوند اور بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں، اللہ تعالیٰ نے یہ خوب صورت رشتہ بنایا ہے ضروری ہے کہ اس رشتہ کو قائم رکھنے اور دونوں خاندانوں میں محبت و پیار پیدا کرنے کیلئے میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں تو یہ رشتہ انتہائی مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ آخر میں علامہ قاری عبدالقیوم نوشاہی نے شادی میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعائے خیر بھی کی۔

یورپ سے سے مزید