• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 782نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 52تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 58ہزار 99مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 22 ہزار 759 ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94ہزار 40 مریض سامنے آئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 432ہو چکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 182کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 821مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں ، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 287کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20ہزار 461 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 20 لاکھ 89ہزار 333کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین