آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سپر لیگ میں خدمات انجام دینے والے گراؤنڈ اسٹاف کیلئے نقد انعام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے ان کے لیےنقد انعام کا اعلان کیا ہے، لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کے گراؤنڈ اسٹاف میں شامل 63 افرادپر مشتمل عملے کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے پر بونس دیا جائے گا۔ ان 63 افراد کو ماہ اگست میں ان کی تنخواہ کا 50 فیصد اضافی حصہ انہیں بطور بونس دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کے عملے میں شامل 5 افرادکے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید