• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی صورت حال شدید بارشوں سے متاثر ہے،وزیر اطلاعات و بلدیات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر کی صورت حال شدید بارشوں سے متاثر ہے، تاہم تمام بلدیاتی ادارے میدان عمل میں موجود ہیں اپنے ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ موجودہ بارشوں کا اسپیل پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدید ہے ، حکومت سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں میں رین ایمرجنسی کا نفاذ کررکھا ہے، واٹر بورڈ کا عملہ ڈی واٹرنگ مشینوں کے ساتھ مصروف عمل ہے، تمام میونسپل کمشنرزکو بارش کے مکمل اختتام تک گھر نہ جانے کے احکامات دئیے ہیں ،بارش رک جانے کی صورت میں حالات جلد بہتر ہوجائیں گے، عوام اپنی اور اپنے پیاروں کی خاطر گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

تازہ ترین