• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات، تحفظ بنیاد اسلام بل پر بریفنگ،عمران خان کی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت

لاہور (نمائندہ جنگ )وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی کو پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے گزشتہ روز لاہور کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کو پنجاب میں قانون سازی کے حوالے سے ہدایت کی۔وزیر قانون نے وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل ،نئے بلدیاتی نظام 2020 کے ترمیمی بل سمیت پنجاب میں مفاد عامہ کے متعلق کی گئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین