• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آران لینڈ ریونیو سروس،گریڈ 19سے 21کے 43افسران کے تبادلے

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کےگریڈ 19 سے 21 کے 43افسران کے تقرروتبادلے،گریڈ 21کی افسرکمشنر آرٹی او اسلام آباد مسز عطیہ ناہید حکیم کو ممبر ایف بی آر مقرر کر دیا گیا ہے، گریڈ20کے افسران میں کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد امجد زبیر ٹوانہ کو چیف ایف بی آر ، کمشنر ( کارپوریٹ زون ) آرٹی او راولپنڈی ظفر اقبال خان کو ڈائر یکٹر انٹلی جنس و انوسٹی گیشن ان لینڈر یونیو اسلام آباد تعینات کیا گیا ، گریڈ 20 کی کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او ( زون تھری)لاہور سیدہ نورین زہرہ کو کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او ( زون فائیو )لاہورمیں تبادلہ کر دیا گیا ، محمد عرفان رضاڈائر یکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ لاہور ، مظفر علی سومرڈائر یکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لاء کراچی ، امجد فاروق کمشنر ان لینڈر یونیو آڈٹ ون ایل ٹی یو لاہور، محمدا ظہر انصاری کمشنر ان لینڈر یونیو سپیشل زون ایل ٹی یو کراچی ، سجاد اکبر خان کمشنر ان لینڈر یونیو آڈٹ ٹو ایل ٹی یوکراچی ، محمد جمیل بھٹی ڈائر یکٹر ون ڈائر یکٹوریٹ آف لاء لاہور ، عبدالرحمن بھولو کمشنر ان لینڈر یونیو ،زون تھری ایل ٹی یو کراچی،ظہور احمد پہنوار کمشنر ان لینڈر یونیو ، زون تھری ایل ٹی یو ٹوکراچی،عبدالحمید کو چیف ایف بی آر، شبانہ ممتاز کمشنر ان لینڈر یونیو ( لیگل) ایل ٹی یو اسلام آباد، محمد جاوید بدرچیف ایف بی آر، اعجاز احمد باجوہ چیف ( مینجمنٹ) ایف بی آر، گرداہاری مل مگوارچیف ( ٹرانسفر پرائسنگ یونٹ) ایف بی آر، پیر خالد احمد چیف ایف بی آرتعینات کیا گیا ہے، نعیم حسن کو کمشنر ان لینڈر یونیو آڈٹ ٹو ایل ٹی یو اسلام آباد، عبدالوحید خان کمشنر ان لینڈریونیو انفورسمنٹ ایل ٹی یو اسلام آباد، ضیااگرو کمشنر ان لینڈر یونیو آڈٹ ون ایل ٹی یو اسلام آبا د تعینات کیا گیا ہے جن دیگر افسران کے تقرروتبادلے کیے گئےان میں گریڈ 20 کےمس مفیضہ اقبال ، ڈاکٹر طارق غنی ، مس سنبل آغا، آفتاب عالم ، عمران منیر ، عاصمہ آفتاب ، قاضی حفیظ الرحمن ، سید شکیل احمد، عائشہ عمران بٹ ، فیصل رئوف میمن ، امتیاز احمد، ظفر رفیق صدیقی ، محمد علی ، صبیح العزیز ، ذوالفقارعلی سید ، جعفر رضاکاظمی ، جمشید فخری ، عبدالحفیظ ، عمل بلوچ ، عبدالحمید شیخ اور گریڈ 19کے افسر محمدسلیم اور بشیر احمد کالوار شامل ہیں ، ایف بی آر افسران کے تقررو تبادلے کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔
تازہ ترین