• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن رپورٹ پرعملدرآمد کیاجائے، ن لیگ، پی پی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپاٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے، سانحہ 8؍ اگست سمیت دہشت گردی کے واقعات سی پیک کیخلاف کیخلاف سازش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کے تمام سانحات در حقیقت سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھے جس میں اندرونی و بیرونی عناصر ملوث ہیں جس کا پول بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد کھل چکا ہے۔
تازہ ترین