• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی حریف ایپ ریلز کا اجراء مارک زکر برگ کی دولت 100 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) مارک زکر برگ کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی حریف انسٹاگرام میں ریلز کی سہولت کے اجرا کے بعد فیس بک کے اسٹاک میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے عندیے سے امریکا میں ٹک ٹاک کا مستقبل مشکوک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی معیشت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے مگر مارک زکربرگ کی دولت میں رواں برس 22 ارب ڈالرز اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزاز کی دولت میں 75 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین