• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے غیر شادی شدہ جوڑوں کو سفر کی اجازت دیدی

برلن(جنگ نیوز)کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مارچ سے یورپی یونین سے باہر رہنے والے افراد کو اپنے محبوب سے ملنے کے لیے جرمنی سفر کی اجازت نہیں تھی،الگ الگ ملکوں میں مقیم یہ پریمی جوڑے کچھ عرصے سے شکایت کر رہے تھے کہ حکومتوں کی طرف سے اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کی اجازت نہ دینا ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جرمن میڈیا کےمطابق سوشل میڈیا پر سفری قوانین میںنرمی کے لیے جاری مہم ’’ محبت سیاحت نہیں‘ ‘کے بعد یورپی یونین کے آٹھ ممالک نے غیر شادی شدہ جوڑوں کو سفر کی اجازت دے دی تھی جن میں پہل ڈنمارک اور ہالینڈ نے کی تھی۔
تازہ ترین