• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ پرتگال اور اسپین کی سرحد کے قریبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ قریبی علاقے میں واقع جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے کاموں میں مصروف تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا۔

بدقسمت طیارے کے ایک پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین