آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیروت دھماکے، لبنان کی وزیر اطلاعات نے استعفی دے دیا

گزشتہ دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبد الصمد نےاستعفیٰ دے دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے استعفی میں قوم سے معافی مانگتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب بیروت دھماکے کے بعد لبنان کیلئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، جرمنی نے لبنان کو فوری طور پر10ملین یورو کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے8 لاکھ لیٹرز فیول سے بھرے 22 ٹینکر لبنان بھیج دیئے۔

فرانسیسی صدر اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں لبنان کی مالی امداد کے لیے عالمی کانفرنس آج ہورہی ہے، امریکی صدر سمیت متعدد عالمی رہنما ورچوئل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں کے متعلق لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے 2750 ٹن امونیئم نائٹریٹ کو غیر محفوظ انداز میں رکھنے کی وجہ سے ہوئے تھے۔

دھماکوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

بین الاقوامی خبریں سے مزید