• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کبھی خوبصورت ہوا کرتا تھا شہر کی سڑکیں دھلتی تھیں، یہ تو ہم نے سنا تھا مگر حالیہ بارشوں نے شہر کو ایک نیا رنگ روپ دے دیا ہے۔

کہیں نکھرے نکھرے پیڑ آنکھوں کو بھا رہے ہیں تو کہیں دھول مٹی سے اٹی عمارتیں بارش میں دھل کر اپنی شان دکھا رہی ہیں ۔

کراچی اکثر و بیشتر دنیا بھر کی خبروں میں رہا ہے۔ لیکن آج اس شہر کا ایک الگ ہی روپ دیکھنے میں آیا ہے، مون سون کے اس سیزن نے شہر کے رنگ روپ کو اور بھی نکھار دیا ہے ۔

جا بجا لگے درخت دھلے دھلائے نظر آرہے ہیں لگتا نہیں یہ کچھ دن پہلے والا کراچی ہے، شہر کی عمارتیں اپنا ایک الگ ہی رنگ دکھا رہی ہیں ،برسوں سے جمی دھول مٹی تیل اور آلودگی بہہ گئی۔

جن درختوں کو دیکھ کر جی متلاتا تھا اب ان سے ایک سوندھی سی خوشبو بکھر رہی ہے جس سےتازگی کا احساس ہوتا ہے، شہر میں صاف ستھرا سبزہ آنکھوں کو بھلا لگ رہا ہے۔

شہر میں ہر سو بکھری یہ ہریالی کہہ رہی ہے ہم سے ہے زندگی، ہمارا خیال کرو، ماحول کو صاف رکھو، ہم تمھارے دوست ہیں اور توجہ چاہتے ہیں۔

تازہ ترین