• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹاسستا،شجرکاری کاہدف پوراکرینگے،اسلم اقبال

لاہور(اکنامک رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹاسب سے زیادہ سستاہے،شجرکاری کاہدف پوراکرینگے۔انہوں نے شجرکاری تقریب اور میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا14اگست کوپی ایچ اے شہریوں میں 40ہزارپودے تقسیم کریگی۔صوبائی وزیرنے بتایا پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گندم خریداری ہدف پورا کیا، حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے گندم پرماہانہ ساڑھے 6ارب کی سبسڈی دے رہی ہے اور پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا سستا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 20کلو آٹے کاتھیلا 860روپے میں مل رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت اہداف پورے کریں گے تاکہ آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول ملے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہے، شجر کاری مہم میں پی ایچ اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا 14اگست کو پی ایچ اے 40ہزار پودے عوام میں تقسیم کر ے گا۔ 
تازہ ترین