• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کنول کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صدف کنول کی ہمشکل لڑکی کی سوشل میڈیا پر انٹری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صدف کنول کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہو بہو اداکارہ صدف کنول جیسی ایک لڑکی اُن کے ہی جیسے کپڑوں میں ملبوس صدف کی آواز اور ویڈیو کے ساتھ اداکاری کر رہی ہے۔اداکارہ صدف کنول مزکورہ ویڈیو میں اپنی شادی کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ اُنہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا کیسے سامنا کیا ۔اداکارہ کاویڈیو میں کہنا ہے کہ اُنہیں کوئی فرق نہیں پڑا کہ کس نے کیا کہا، اُن کے پاس ایک اچھا شوہر، سسر اور گھر موجود ہے بس اتنا کافی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ لوگ اور بولیں تاکہ اُن کے گناہ دُھلیں ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صدف جس طرح بات کر رہی ہیں، ہنس رہی ہیں اور چہرے کے تاثرات دے رہی ہیں ہو بہو صدف کی ہمشکل بھی ویسا ہی کر رہی ہیں۔صدف کنول کی ہمشکل لڑکی نے اپنی ویڈیو انسٹا گرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ اُنہیں بہت سارے لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ صدف کنول جیسی دکھتی ہیں تو اُنہوں نے اس لیے یہ ویڈیو بنانے کا سوچا۔

تازہ ترین