آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیب پنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر کو گرفتار کرلیا

نیب پنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر کو گرفتار کرلیا


نیب راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو بطور اکاؤنٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق طفیل قاضی 2013 ءسے 2018 ء تک صوفیہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہا، ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکاونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔

نیب کے مطابق نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا،جس کے بعد نیب ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ملزم کو آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کاکہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں گے۔

عرفان نعیم منگی نے بتایا کہ افسران میگا کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید