• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی پتھر گھر سے لیکر آئے تھے، راجہ بشارت

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے کارکنوں نے نیب کو دباؤ میں لانے کیلئے پتھراؤ کیا، یہ لوگ پتھر گھر سے لے کر آئے تھے۔

راجہ بشارت نے اپنے بیان میں کہا کہ نون لیگ نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے، یہ سب سوچے سمجھے منصوبے تک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب دفتر کےباہر مناسب تعداد میں پولیس تعینات تھی اور پولیس کی اضافی نفری بھی موجود تھی، پولیس نے احسن طریقےسےحالات کو کنٹرول کیا ہے۔

راجابشارت کاکہنا تھا کہ پولیس کو واضح ہدایت ہے کارروائی کی جائے، ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پیشی پر کسی قسم کی چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تازہ ترین