• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 429 نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 556 ہوچکی جبکہ 24 گھنٹے کےد وران مزید 8 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10ہزار 50 ٹیسٹ کیے گئے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اب تک 8 لاکھ 44 ہزار 705 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جس میں 1 لاکھ 24 ہزار 556 ہزار افراد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں مزید 8 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہزار 290 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 653 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 637 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 4 ہزار 629 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 4 ہزار 239 گھروں اور 7 آئسولیشن مراکز جبکہ 383 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس وقت 248 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، جن میں سے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 429 میں 200 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ ضلع جنوبی میں 67، ضلع شرقی میں 57 اور کورنگی میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ضلع ملیر میں17، وسطی میں16، غربی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے کے دیگر شہروں میں سانگھڑ اور کشمور میں24 ،24 ، جامشورو میں18، حیدرآباد میں 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ میں 14، گھوٹکی میں12، خیرپور میں11، شکار پور میں 10، سجادل میں8، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہ یار میں7 ،7، جیکب آباد اور میر پور خاص میں 6 ،6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق شہید بینظیر آباد( نواب شاہ ) میں5، بدین اور نوشہرو فیروز میں4،4، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ میں1،1 کیسز سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین