• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم : شہریوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 291.5ارب یورو موجود

برسلز( نمائندہ جنگ) بلجیم میں شہریوں کے پاس سیونگ اکاونٹس میں اس وقت 291.5 ارب یورو موجود ہیں ۔ یہ اعدادوشمار نیشنل بینک آف بلجیم کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ میں بتائے گئے ۔ اس رپورٹ میں ملک کے معاشی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے نشان دہی کی گئی ہے کہ بینکوں کی جانب سے سیونگز پر نفع کی شرح انتہائی کم ہونے کے باوجود شہری اپنا پیسہ مسلسل بینکوں میں ہی منتقل کرنا پسند کر رہے ہیں اور یہ رقم اب ملک میں سیونگ اکاونٹس میں ایک نئے ریکارڈ 291.5 ارب یورو کے حجم کو جا پہنچی ہے ۔ جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال اپریل میں ان رقوم کا حجم 285.2 اور مئی میں 289.5 ارب یورو تھا ۔ ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگ اپنی رقوم کو معاشی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی بجائے اسے محفوظ بنانے پر توجہ دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین