• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم آباد کومذہبی سیاحت کیلئے کھولنے اور تزئین وآرا ئش کااعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی،اپنے نامہ نگار سے ،پ ر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسیحی برداری کے مقدس مقام ”مر یم آباد“ کو بین الاقوامی سطح پر مذہبی سیاحت کے لیے کھولنے اور اس کی تزئین و آرائش کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لئے سر کاری ملازمتوں میں کوٹے میں اضافہ کیلئے بھی اقداما ت کر یں گے۔ وہ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقعہ پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں بہت جلد خود مسیحوں کے مقد س مذہبی مقام مر یم آباد کا دورہ کروں گا۔تقر یب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اقلیتوں کیساتھ کھڑی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزاپنے طلبا ء کی تربیت اس انداز سے کر رہا ہے کہ وہ مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالتے وقت دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ امر باعث افتخار ہے کہ پاکستان میں بھی نجی تعلیمی ادارے طلبہ کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
تازہ ترین