• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن، منال چھٹیاں گزارنے مالم جبہ پہنچ گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن اور منال خان آج کل چھٹیاں گزارنے پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام جگہ مالم جبہ پہنچ گئی ہیں ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سےتعلق رکھنے والی اداکارائیں منال اور ایمن لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی چھٹیاں گزارنے کے لیے آج کل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں اور خوبصورت جگہوں میں سیر و تفریح کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

#Vacation2020️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on


گزشتہ روز ایمن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی امل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ 2020 کی چھٹیوں پر جا رہی ہیں جبکہ اب کچھ ہی گھنٹوں پہلے منال کی جانب سے ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی گئی ہے ۔

View this post on Instagram

#Justlittlethings @traveladvisorsinternational

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on


منال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہی ہیں اور مالم جبہ کے ٹھنڈے موسم کو خوب انجوائے کر رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

Clouds ,mountains & endless trees #Heavenonearth #Mypakistan

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on


ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے منال نے پاکستان سے محبت جتاتے ہوئے اور خوبصورت نظاروں کی تعریف ک کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بادل ، پہاڑ اور درختوں کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ۔‘

منال نے اپنی پوسٹ میں ہیش کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان  کے شمالی علاقوں کو دنیا پر جنت قرار دیا ہے۔

تازہ ترین