• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، 85 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 560 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار تک گیا، البتہ کاروبار کا اختتام 85 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 473 پر ہوا۔

آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 119 رہی جو رواں سال فروری کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔

حصص بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 457 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین