کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پریس کوارٹر کے قریب سندھی پاڑہ میں میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گر نے سے میا ں بیوی اوربچوں سمیت6افراد زخمی ہوگئے ،طلاع ملنے پر پولیس ریسکیو ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں شدید زخمی 7سالہ بچی علوینہ کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہو نے والوں میں 40سالہ ندیم ، 30سالہ ثنا ، 25سا مدثر ، 7 سالہ علوینہ دخترندیم ،10 سالہ رضا اور 10سالہ پھولو جان سکندر شامل ہیں۔