• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ‘2155 ٹیمیں تشکیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 15 اگست سے شروع ہونے والی چار روزہ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 9لاکھ7 ہزار267 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جب کہ گھر گھر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے2155 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
تازہ ترین