آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہوائی فائرنگ ،آتش بازیون ویلنگ، متعدد افراد زخمی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جمعرات کی شب 12بجتے ہی شہرکے مختلف علاقے ہوائی فائرنگ اورپٹاخوں کی آوازوں سے گونج اٹھے۔ یوم آزادی کے حوالے سے شہربھرمیں من چلوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پراندھادھندفائرنگ کی اورمختلف مقامات پرآتش بازی کی اورپٹاخے بھی چلائے گئے۔جبکہ مری روڈ، مال روڈ، بنک روڈ ،کمرشل مارکیٹ سمیت شہرکی مختلف شاہراہوں پرموٹرسائیکلوں اورگاڑیوں میں بڑی تعدادمیں نوجوان لڑکے ،لڑکیاں اوربچے قومی پرچم تھامے سیٹیاں اورباجے بجاتے اورہلہ گلہ کرتے رہے۔فائرنگ اورون ویلنگ سے مختلف علاقوں میں بعض افرادزخمی بھی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈی ایم ایس نے بتایاکہ رات ایک بجے تک ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارہ کے قریب زخمیوں کوطبی امداددی گئی، ادھرہولی فیملی میں بھی زخمیوں کولایاگیاان میں ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔ یوم آزادی کے موقع پرراولپنڈی پولیس کے 16سوسے زیادہ پولیس افسران و ملازمین کوسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جبکہ 37 سپیشل پکٹس قائم کی گئی تھیں۔

اسلام آباد سے مزید