• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات مرزا کی شہادت میں ملوث اہلکاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے تربت میں بی ایس او کے زونل جوائنٹ سیکرٹری نسیم مرزا کے بھائی حیات مرزا کو شہید کرنے کے واقعہ کو بلوچ دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس او بم دھماکوں کی مذمت کرتی ہے لیکن بم دھماکوں کے بعد فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی اور معصوم شہریوں پر فائرئنگ قابل مذمت ہے۔ شہید حیات مرزا کی شہادت میں ملوث اہلکاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے نام پر تعینات فورسز ایک طرف بلوچستان کے وسائل کا بے دریغ استعمال کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب امن و امان کے نام پر بلوچستان کے سیاسی کارکنوں و عام شہریوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جارہاہے جبکہ سماج دشمنی و منفی سرگرمیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید حیات مرزا ایک ہونہار طالب علم تھے ان کو شہید کرنے کا مقصد طلباء و طالبات کو خوف و ہراس کا شکار بنا کر سیاسی عمل سے روکنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید پر فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے جبکہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کرینگے ۔ 
تازہ ترین