• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں 9383 کورونا ٹیسٹ کیے، 343 نئے کیسزکی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9383 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس  کے نتیجے میں 343 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبے میں اب تک انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2313 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 872712 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جس کے دوران 125632 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید101 مریض صحت یاب ہوئے، یوں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 119025 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4294 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 3896 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 390 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 210 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن 343 کیسز کی آج تشخیص ہوئی ہے اس میں سے 182 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ضلع جنوبی 79، ضلع شرقی 46، کورنگی 26، ضلع وسطی 18، غربی 9 اور ملیر سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع حیدر آباد 19، قمبر 14، شکار پور 12، عمر کوٹ 11، جامشورو 10، ٹنڈوالہ یار 9، ٹھٹھہ 9، دادو 9، شہید بے نظیرآباد 7، گھوٹکی 5، سانگھڑ 5، سجاول 5، بدین 4، مٹیاری 3،  نوشہرو فیروز 3، لاڑکانہ 2، میرپورخاص 2، سکھر 2 اور ٹنڈو محمد خان سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین