• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد سمز میں پرچم کشائی تقریب میں شریک


یوم آزاد ی کے موقع پر لاہور کے سروسز انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (سمز) میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز نے شرکت کی۔

اس موقع پر کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کوبھی سراہا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز سمیت ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر اسٹا ف نے شرکت کی اور آزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آزاد وطن پر ہمیں فخر ہے، آج پاکستان کی وجہ سے ہم دنیا میں سر اٹھاکر جی رہے ہیں۔

پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ اپنے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے ہم اکٹھے ہیں، ہمیں اس موقع پر کورونا وباء کے دوران قربانیاں دینے والوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

اس سے قبل سروسز اسپتال کے احاطے میں بھی یوم آزادی کی تقریب ہوئی، جس میں پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز اور ایم ایس سروسز اسپتال افتخار احمد سمیت ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر میڈیکل اسٹاف نےشرکت کی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تازہ ترین