• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے۔

ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور فلاحی ریاست بناکر ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں لوگوں کے حالات مشکل تھے اور اب بھی ہیں، خوشخبری یہ ہے کہ ملک کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بہادر کشمیریوں کیلئے پیغام ہے کہ ہماری قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، ہم کشمیریوں کو سطح پر ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے میں وراثت میں ملنے والے ڈھانچے کو درست کر رہے ہیں، طویل مذاکرات کے بعد آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے جس کے تحت بجلی کی پیداواری لاگت اور سرکلر قرضوں میں کمی آئے گی اور اگلا اصلاحات کا ہدف بجلی کی تقسیم کا نظام ہے۔

وزیراعظم نے کورونا وباء کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے پسماندہ طبقات کو نقد امداد کے ذریعے کورونا کے معاشی اثرات سے بچایا، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین