• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی ، بحریہ ٹائون کراچی میں 3روزہ شاندار تقریبات کا آغاز

کراچی (جنگ نیوز) جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دن کا آغاز دنیا کے سب سے اونچے مخروطی فلیگ پول پر سبز ہلالی پرچم لہراکر کیا گیا۔ بحریہ ٹائون کراچی کے علاوہ بحریہ ٹائون لاہور، اسلام آباد اور پنڈی میں بھی جشن آزادی کے زبردست انتظامات کئے گئے اور تمام عمارات، مساجد، پارکس ، رائونڈ ابائوٹس اور مونیومنٹس کو سبزرنگ کے برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ سرشام شروع ہونےو الی تقریبات میں عوام کی زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ بحریہ ٹائون کراچی میں تقریبات کا آغاز شام 6.30 پر فلیگ پول پر مارچ پاسٹ، فلیگ مارچ، بینڈ پرفارمنس اور زبردست لائٹ شو کے ساتھ کیا گیا۔ بحریہ ایڈونچر لینڈ میں انٹرنیشنل اسٹینڈرچ کی درآمد شدہ رائڈزاور انٹرنیشنل و لوکل فوڈ چینز پر عوام کا بہت رش نظر آیا۔ سب میں مقبول بحریہ ایکسپریس اور بحریہ آئی فیرس وہیل سے لیکر بڑوں کی ہائی تھرلنگ رائڈز جیسے سندباد، پاور ڈراپ، رولر کوسٹر اور بچوں کی فن رائڈز تک ہر عمر کے فرد کو تفریح فراہم کرنے کے باعث بڑی تعداد میں فیملیز نے تھیم پارک کا رخ کیا۔ ڈینزو میں اسپیشل گلگش پرفارمنس، اگزوٹک اینیمل اور میوزیکل شوزکا اہتمام کیا گیا جس سے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں نے بھی بہت لطف اٹھایا۔ ڈینزو میں موجود جانوروں جیسے سفید شیر، لیپرڈ، ٹائیگر، بلیک جیگور، نایاب نسل کے افریقی بندر اور ہرن، زیبرا، زرافے وغیرہ نے عوام کو بھرپور انٹرٹینمنٹ فراہم کیا۔ کارنیول میں رنگا رنگ کلچرل شو اور میوزیکل پرفارمنسز جبکہ بچوں کو کارٹون کیریکٹر کی مزیدار تفریح نے بہت محظوظ کیا جبکہ کراچی کے چپے چپے سے آنے و الوں نے خوبصورت شام، موسیقی اور ذائقہ دار لوکل اور انٹرنیشنل پکوان کا لطف اٹھایا۔ ڈبل ڈیکر بس ٹور بھی عوام میں بہت مقبول رہا۔ جشن آزادی کی یہ تقریبات 14؍ سے لیکر 16؍ اگست تک جاری رہیں گی۔دریں اثناء بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کراچی کے بارشوں‘ سیلاب‘ غلاظت اور بند ندی نالوں سے تباہ حال بھائیوں‘ بہنوں اور بچوں کیلئے تین روزہ جشن آزادی کا بحریہ ٹائون میں آغاز کرا دیا ہے۔ ملک ریاض نے جنگ کو بتایا کہ عروس العباد کراچی ہوا کرتا تھا لیکن اب متعلقہ اداروں کی غفلت‘ لاپرواہی کے نتیجے میں اب گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ کراچی کے لوگ تفریح طبع کیلئے جب بحریہ ٹائون میں سکونت پذیر اپنے عزیزو اقارب سے ملنے آتے ہیں تو انہیں چین‘ جاپان‘ فرانس‘ جرمنی اور یورپ کے کئی ملکوں جیسا صاف ستھرا روح پرور ماحول نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر تین روزہ تقریبات کا اہتمام ذاتی جیب سے کروڑوں روپے خرچ کر کے کیا ہے جو نہ صرف بحریہ ٹائون میں اقامت پذیر اور الاٹیوں کیلئے باعث فخرو طمانیت ہے بلکہ کراچی والوں کیلئے ایک بہترین Joyride کی منزل ہے۔

تازہ ترین