• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

O اور A لیول طلبہ کو کم گریڈ کی شکایت پر کیمبرج کا ایکشن لینے کا اعلان

کراچی (سید محمد عسکری) کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن نے O اور A لیول میں طلبہ کو کم گریڈ کی شکایت پر ایکشن لینے کااعلان کیا ہے۔

 پاکستان میں کیمبرج کی سربراہ عظمی یوسف کے مطابق منگل 18 اگست کو ہم بتائینگے کہ ہم کیا ایکشن لینگے۔

 انھوں نے کہا کہ چونکہ ہم نے 11 اگست کو اپنے نتائج جاری کیے ، ہم اپنے اسکولوں اور طلباء کی آراء اور مشوروں کو سن رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اسکول خوش ہیں کہ ہم مشکل حالات میں گریڈ مہیا کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ 

ہم نے اپنے عمل کے کچھ پہلوؤں کے بارے میں طلبہ کے خدشات بھی سنے ہیں اور ہم اس وقت کیمبرج کے طلبا کو درپیش اصل پریشانیوں کو سمجھتے ہیں۔

 ہم غور سے دیکھ رہے ہیں کہ طلبہ اور ان کے والدین کے تاثرات پر کس طرح عمل کیا جائے اور اسی کے ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ اسکولوں ، یونیورسٹیوں اور آجروں کو ہماری قابلیت پر بھروسہ قائم رہے۔

 دریں اثناء ہفتہ 15؍ اگست کو 3؍ بجے کیمبرج نتائج سے متاثرہ طلبہ کراچی پریس کلب پر احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین