• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے، امتیاز احمد

دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی پاکستان کے 73ویں جشن آزادی کی تقریبات جو ش و خروش کے ساتھ جاری ہیں، اس حوالے سے سب سے اہم تقریب سفارتخانہ پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جہاں سفیر پاکستان امتیاز احمد نے پرچم کشائی کرکے جشن آزادی کی صبح کا آغاز کیا۔

 اس موقع پر سفیر پاکستان نے حاضرین سے خطاب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ 

سفیر پاکستان نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر ہم سب کو اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح بھارتی ظلم وجبر کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

سفیر پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور وہاں بھارتی حکومت اور فوج کی جانب سے لاک ڈاون ختم کرائے۔

اس موقع پر جاپان میں کورونا کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے سفیر پاکستان امتیاز احمد کی ہدایات پر سفارتخانہ پاکستان میں ہونے والی جشن آزادی کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کو مدعوع نہیں کیا گیا تھا۔ 

تاہم سفیر پاکستان نے جاپان میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو پیغام جشن آزادی کی خصوصی مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین