• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف مفروری میں بھی حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف مفروری میں بھی ایک آئینی حکومت کے خلاف غیر آئینی سازشیں کر رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے نواز شریف کے مولانا فضل الرحمان کو فون پر ردعمل میں کہا کہ نوازشریف اپوزیشن کی ہڑتال اور جیل بھرو تحریک کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مفرورکی دوسروں کو جیل بھرنے کے تلقین منافقت کی اعلیٰ، ارفع اور تابناک مثال ہے، نوازشریف لندن بیٹھ کر اپوزیشن کو آنکھوں دیکھا زہر کھانے کی تعلیم، تلقین اور تربیت دے رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ نواز شریف خود تو ’دس بہانے کر کے لے گئی دل‘ کے مصداق پتلی گلی سے لندن بھاگ گئے، مولانا فضل الرحمان عقلمند ہوئے تو نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ناجائز سیاسی خواہشات کیلئے اپنا کندھا نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ کی سیاست کا گلا گھونٹنے کی ٹھان لی ہے، اپوزیشن جان لےعوام اب ان کی چالوں سے پوری طرح واقف ہو چکی ہے۔

تازہ ترین