• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: CTD سے مبینہ مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک


کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی شہر میں داخلے کی اطلاع پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپہ مارا گیا۔

اس موقع پر دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد رفیق اور عدنان ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بہاولپور، مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد عدنان کا تعلق بلال منصورہ گروپ سے تھا۔

اردو بازار میں چند سال قبل رینجرز کے ساتھ کئی گھنٹے اسی گروہ نے مقابلہ کیا تھا جس میں انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد، ایک دہشت گرد کی بیوی اور بچی ماری گئی تھی۔

تازہ ترین