• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ نے 10 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے 10 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا


پنو عاقل میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے قتل کے واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنو عاقل واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سید مراد علی شاہ کی جانب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ واقعے کی وجوہات کیا ہیں، کیا فیملی مسائل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا دشمنی ہے۔

واقعے کا نوس لیتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے، متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین