• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہماری اپنی حلیمہ سلطان ہیں۔‘

تُرک اداکار انگین آلتان سے تین شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار سے ملنے کے خواہشمند بچوں نے حلیمہ سلطان کے کردار سے مماثل لباس زیب تن کیا۔


انسٹاگرام پر انگین آلتان سے ملاقات کی تقریب کی میزبان عائشہ عمر نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہماری اپنی حلیمہ سلطان ہیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ یہ دو وہ خوش نصیب لڑکیاں ہیں جن کی گزشتہ روز دلی خواہش پوری ہوگئی ہے جس کے بعد اُن کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت چاند پر پہنچ چکی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ ان نوجوانوں سے مل کر انہیں بہت خوشی ہوئی، ہمارے اپنے نوعمر حلیمہ سلطان اور ارطغرل۔‘

انگین التان نے ویڈیو لنک پر بچوں سے کہا کہ وہ ان کا شو بہت پسند کرتے ہیں، سہیل نامی اس بچے کے پیغام کے جواب میں انگین التان نے کہا کہ مجھے جو پیار ملا اس سے بے حد خوش ہوں۔

ڈرامہ سیریز میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ کردار ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

تازہ ترین