• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی ضلع ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا کیماڑی ضلع کے اعلان پر اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جمع ہو کر احتجاج،تفصیلات کے مطابق پیر کوسندھ اسمبلی اجلاس کے آغاز میں ہی شور شرابہ شروع ہوگیا اوراپوزیشن کے کئی ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کرکھڑے ہوگئے ۔قائم مقام اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو بولنے کی اجازت نہیں دی ۔جی ڈی اے رکن نند کمار نکتہ اعتراض پر بولنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے پاس سندھ اسمبلی میں کوئی چیمبر نہیں ہے۔ وزیر پارلیمانی امورمکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ جی ڈی اے کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو چیمبر ملا ہوا ہے۔

تازہ ترین