• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ایک ہفتے کیلئے خود کراچی جائیں، چوہدری شجاعت

وزیراعظم ایک ہفتے کیلئے خود کراچی جائیں، چوہدری شجاعت 


لاہور (نمائندہ جنگ) صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویز ہے کہ وزیراعظم عمران خان خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں، کراچی کے ہر مسئلے کو خود مانیٹر کریں اور ہدایات جاری کریں۔ کراچی کی حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ادوار گزرے، کئی لوگ اقتدار میں آئے اور چلے گئے لیکن کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نذر ہوجاتا ہے۔ کراچی میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حکومت رہی ہے، مگر افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے مسئلے کو اجاگر تو کیا گیا لیکن عملی طور پر شہر کی صفائی کی بجائے اپنی صفائی کو اہمیت دی گئی، یہاں پر اختیارات کا مطلب صرف پیسے ہیں۔ جس کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے تو سب اپنی صفائی پیش کرنے لگ جاتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا وزیراعظم اپنی سوچ کے مطابق وقت کا تعین کریں اور اس دن دوبارہ جائیں اور دیکھیں کہ ان کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔ یہاں جب کچھ نہ بن پڑے تو وزیراعظم کو تجویز دی جاتی ہے کہ آپ جھاڑو پھیرنے والا کام فوج سے کروائیں۔

تازہ ترین