وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کشمیری جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت نبھا رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے یوم عاشور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا سے سبق ملتا ہے کہ باطل مٹ جائےگا، حق باقی رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم کیخلاف جہاد کادرس دیتا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت برپا کر رکھی ہے، شہداء کالہو رنگ لائے گا، سفاک مودی کانام مٹ جائےگا۔