• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت کو امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے: فیاض چوہان

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ آج مسلم امہ کو حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک بیان کے ذریعے یومِ عاشور کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ پاک ہمیں حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں (آمین)۔

اس سے قبل لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بزدار حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے واسا اور دیگر ادارے الرٹ ہیں، تمام نالوں کی صفائی 2 ماہ قبل کی جا چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں روکنے کے لیے نالہ لئی جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیاض چوہان شہباز شریف کا بیان حلفی سامنے لے آئے

انہوں نے مزید کہا کہ دریائے جہلم، چناب، ہیڈ خانکی اور دیگر بیراجوں کی مانیٹرنگ جاری ہے، بھل صفائی برسات سے قبل مکمل کی جا چکی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سانپ کے کاٹے کی دوا بھی وافر موجود ہے، 10 ارب کی لاگت سے 300 میل طویل فلڈ پروٹیکشن انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور بحالی تکمیل کے قریب ہے۔

تازہ ترین