• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آنے کا شدت سے منتظر ہوں، الیکس ہیلز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگنز کی ٹیم میں شامل الیکس ہیلز پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔

پی ایس ایل 5 فائیو کے بقیہ میچز کی تاریخوں کے اعلان پر انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا بیان سامنے آگیا۔

ایلکس ہیلز نے کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان آنے کا شدت سے منتظر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بہت جلد ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز نومبر میں کروانے کا شیڈول جاری کردیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق 14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون میچ ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔

کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدِ مقابل ہوں گی جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ایلیمنیٹر ون میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

اسی طرح ایلیمنیٹر ٹو 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر کی شکست کھانے والی اور ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

ایک روز کے آرام کے بعد پی ایس ایل فائیو کا فائنل 17 نومبر کھیلا جائے گا جس میں ایلیمنیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تازہ ترین