• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیوسینا کی دھمکی، ممبئی پولیس نے کنگنا کی رہائشگاہ پر سیکورٹی سخت کردی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی پولیس نے کنگنا رناوت کی رہائش گاہ پر سیکورٹی سخت کر دی ہے ۔ شیوسینا کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس کو شیوسینکوں کی جانب سے کنگنا کے خلاف احتجاج اور تشدد کا خطرہ لاحق ہے ۔ ممبئی شہر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کےلئے ممبئی پولیس نے فلم انڈسٹری میں اداکارہ کنگنا رناوت کے حامیوں پر بھی نظر رکھنا شروع کردی ہے ۔ اس کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افرادکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سمیت دیگر ذرائع پر بھی سائبر سیل نگرانی رکھ رہا ہے ۔ متنازع مشمولات کو حذف کرنے کے ساتھ اشتعال انگیزی پر کارروائی کا بھی انتباہ ممبئی پولیس نے دیاہے ۔کنگنا رناوت کے حال ہی میں تنقید آمیز ٹویٹ نے شیوسینکوں کو مشتعل کر دیا ہے اور اب 9 ستمبر کو کنگنا نے ممبئی آنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایسی صورتحال میں کنگنا رناوت پر حملہ یا اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شدت پر بھی پولیس کی نظر ہے ۔ کنگنا کے معاملہ میں بی جے پی اور شیوسینا اب آمنے سامنے آگئی ہے ۔ دونوں ہی پارٹیوں نے سشانت سنگھ معاملہ میں ایک دوسرے کو گھیرنا شروع کردیا ہے ۔ جبکہ کنگنا رناوت کے ٹویٹ پر ممبئی پولیس پر اعتبار نہ کرنے کے پیغام کے بعد ممبئی پولیس بھی کنگنا کی اس حرکت سے نہ صرف ناراض ہے ، بلکہ وہ اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ بھی قرار دے رہی ہے ۔ممبئی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ہر ایک کو تحفظ فراہم کرنا اس کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنے اخلاق و ذمہ داری سے منحرف نہیں ہوسکتی ہے ۔ اسلئے کنگنا رناوت کی حفاظت بھی وہی کر سکتی ہے ۔ جبکہ کنگنا رناوت نے بولی وڈ کو ڈرگز کا گٹر قرار دے کر یہاں سوچھ بھارت مشن کے تحت سوچھ بولی وڈ مشن مہم چلانے کا ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو بھی ٹیگ کیا ہے ، ایسی صورتحال میں جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سشانت سنگھ خودکشی کے بعد ڈرگز کیس میں شووک چکرورتی ، سیموئل مرانڈا اور کیزان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین