• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن خواتین کوارٹر فائنلز ماؤں کی جنگ میں تبدیل

نیویارک (جنگ نیوز) یوایس اوپن خواتین سنگلز ایونٹ مائوں کی جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ سیرینا ولیمز، وکٹوریا آزارنکا اور بلغاریہ کی سویٹانا پرنکووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، تینوں ایک ایک بچے کی مائیں ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز نے یونان کی ماریا سیکاری، بیلارس کی وکٹوریا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا مکووا اور سویٹانا پرنکووا نے غیرمتوقع طور پر فرانس کی علیز کورنیٹ جبکہ بیلجئم کی ایلیس مارٹنز نےصوفیہ کینن کو اپ سیٹ شکست دی۔ پرنکووا کا مقابلہ لاسٹ ایٹ میں سیرینا سے ہوگا۔ ان کے علاوہ جینیفر بریڈی، یولیا پوٹنٹسیوا، نائومی اوساکا اور شلیبی راجرز بھی لاسٹ ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ مینز ایونٹ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم ،روس کے ڈینیل میدویدیف ،آندرے روبلیف، الیکس ڈی مناور، پابلو کرینو بسٹا، ڈینس شاپلوف، بورنا کروئچ اور الیگزینڈر زیوریف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

تازہ ترین