• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کے فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے پاکستان کے شمالی علاقہ جات پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے تصویریں شیئر کیں۔

تصویروں میں محمد عامر، اہلیہ نرجس اور بیٹی منسا کو دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد عامر نے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کا رخ کیا ہے، جہاں پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے زویا عامر رکھا تھا۔

محمد عامر 20 ستمبر 2016 کو نرجس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین