• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت پاکستان آنا ممکن نہیں، نواز شریف نے میڈیکل رپورٹ بھیج دی

’اس وقت پاکستان آنا ممکن نہیں‘


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےعدالت کے حکم پر سرینڈر کرنے سے معذرت کر لی ہے ان کے وکلاء نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے حوالے سے عدالت عالیہ میں درخواست بھی جمع کروا د ی ہے جس کے ہمراہ میڈیکل رپورٹس منسلک ہیں جن میں امراض قلب کے برطانوی سرجن اور معالج ڈاکٹر آر لارنس کی رپورٹ بھی موجود ہے.

رپورٹ کے مطابق طبی معالجین نے کورونا اور امراض قلب کے خطرات کے باعث نوازشریف کوسفر نہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاج کی تکمیل سے قبل بالخصوص کورونا صورتحال میں سفر سے نواز شریف کی جان کو خطرات ہیں، پہلے بھی تشخیص کی جاچکی ہے کہ مریض کے دل کے بڑے حصے کو نقصان پہنچ چکا ہے، پلیٹ لیٹس کی مقدار میں بے ترتیبی، قلب، شوگر اورگردے کے امراض بلیڈنگ اور ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں۔

دل کی بڑی شریان میں مرض سے مجموعی خطرات اور پیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اس لیے تمام متعلقہ معالجین کی مشاورت سے جامع پروسیجر درکار ہے، کورونا کے باعث بہت سارے مریضوں کے علاج میں خلل پیدا ہوا ہے، اسپتالوں کی جانب سے شیڈول پر ہی یہ پروسیجر آگے بڑھے گا۔

تازہ ترین