• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان کی سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رمشا ہو بہوبھارتی اداکارہ انوشکا شرما جیسی دِ کھائی دے رہی ہیں ۔


پاکستانی سوشل میڈیا پر رمشا خان کی ایک ویڈیو اور تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے، تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمشا خان کسی جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے لیے سیٹ پر موجود تیار بیٹھی ہیں اور بھارتی گانا ’چنا میریا‘ گنگنا رہیں جبکہ اُن کے عقب میں بھی وہی گانا سنائی دے رہا ہے ۔


رمشا خان اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے، رمشا کی اس ویڈیو اور تصویر پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں ۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس لُک میں ہو بہو انوشکا شرما جیسی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ رمشا خان اپنی اس وائرل تصویر میں انوشکا شرما سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

تازہ ترین