• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرک اداکار انگین آلتان نے مداحوں کو فیک اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اُن کا آفیشل اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جسے ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں مشہور و مقبول ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مرکزی کرداروں کے جعلی اکاؤنٹس کی بہتات ہے۔


یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ناصرف ٹوئٹر بلکہ تمام ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگین آلتان کے نام سے آئی ڈیز اور پیجز بنے ہوئے ہیں جن سے وقتاً فوقتاً مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئٹس یا اسٹیس شیئر کیے جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین ان اکاؤنٹس کو انگین آلتان کا اکاؤنٹ سمجھ کر فالو یا پیج کو لائیک کرتے ہیں، اسی وجہ سے اُن جعلی آئی ڈیز یا پیجز پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔

انگین کی طرح اسراء کے بھی بے تحاشہ اکاؤنٹس ہیں جو ان کے نام سے چلائے جارہے ہیں لیکن ان اکاؤنٹس سے اداکاروں کا کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین