• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد پاکستان آؤں گا :انگین آلتان


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول تُرک اداکار انگین آلتان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انگین آلتان نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور پاکستان سے ملنے والے محبت اور ستائشی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔

انگین آلتان نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

تُرک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔‘

خیال رہے کہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کے ریپلیکا کا افتتاح بھی کریں گے۔

دنیا بھر میں مقبول و معروف تُرک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اور انگین رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تازہ ترین